Advertise

Thursday, July 6, 2017

انسانی صحت پر مولی کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ کو معلو م نہیں...مولی کے10انوکھے فائدے اور طریقہ استعمال....


لاہور(نیوزڈیسک)شاید آپ کو مولی کھانا زیادہ پسند نہ ہو لیکن اس سبزی میں ایسے فوائد پوشیدہ ہیں کہ اگر آپ کو علم ہوجائے تو آپ باقاعدگی سے کھانا شروع کردیں گے۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
کینسر کے خطرے میں کمی
مولی میں فائٹو کیمیکلز اور اینتھو سائنانز ہوتے ہیں جو کینسر کے خلاف لڑتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی کی وجہ سے یہ ڈی این اے کو صحت مند رکھ کے کینسے کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔
فشار خون کے لئے 
پوٹاشیم کی موجودگی کی وجہ سے مولی ہمارے خون میں پوٹاشم اور سوڈیم کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہوئے ہمارا بلڈ پریشر قابو میں رکھتی ہے۔
ذیابیطس کے لئے
ذیابیطس کے مریضوں کو زمین کے اندر پیدا ہونے والی غذاﺅں سے اجتناب کا کہا جاتا ہے لیکن مولی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہے اور خون میں شوگر می مقدار کو نہیں بڑھاتی۔


کھانسی اور زکام کے لئے
اگر آپ کو ان بیماریوں کی شکایت ہوجائے تو مولی کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔
قبض کشا
اگر آپ کو اس بیمارئی کا سامنا ہے تو روزانہ مولی کھائیں کہ یہ معدے میں پھنسے ہوئے کھانے کو باہر نکالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
 معدے اور سینے کی جلن
یہ معدے میں تیزابیت کو کم کرتے ہوئے سینے کی جلن کا خاتمہ کرتی ہے لیکن یاد رہے کہ مولی کا استعمال رات کوہرگز نہیں کرنا چاہیے۔
سانس کی بیماری کے لئے
ایسے لوگ جنہیں سانس کی تکلیف ہو انہیں چاہیے کہ وہ مولی کھائیں کیونکہ اس میں موجود 
اجزاءکی بدولت سینے کی جکڑن کم ہوتی ہے اور سانس میں روانی آتی ہے۔

مولی کے10انوکھے فائدے اور طریقہ استعمال....
۱۔صاف چمکدار دانت
مولی کارس اورسرکہ ایک ایک چمچ،بیکنگ سوڈا اور نمک ایک چٹکی ملاکر دانتوں پرلگائیں۔دانت صاف اور چمکدار ہوجائیں گے۔
۲۔ہوم فیشل
مولی کارس،دہی اورٹماٹر کارس ہم وزن لے کر ابٹن کی طرح لگالیں۔اسکے بعد صرف عرقِ گلاب سے منہ دھولیں۔
۳۔پگمینٹیشن کے لئے پیلنگ جیل
مولی کارس اور انگور کارس آدھاکپ اچھی طرح ملاکر پگمینٹیشن پر لگائیں۔لگانے سے ہلکی جلن ہوگی ۔جب سوکھ جائے تو پیل آف ہوگی۔اسکے بعد صرف شہد لگائیں۔
۴۔لمبے بال
مولی کے پتے،مولی کاتیل،سرسوں کاتیل،بادیان کے پھول،لہسن،لونگ،کالازیرہ،اجوائن،جائفل جاوتری،کلونجی،آملہ سب کو ملاکرایک ابال دے کر اتارلیں۔کاٹن کی مدد سے جڑوں میں لگائیں۔
۵۔گنج پن
مولی کارس گنج پر ہرروز رگڑیں۔اس عمل سے سرکے بال اگنے لگیں گے۔
۶۔جوڑوں کادرد
سرسوں کے تیل میں مولی کے پتے ڈال کر اتناپکائیں کہ پتے جل جائیں ۔پھر نئے پتے ڈالیں اور یہ عمل تین سے چار دفعہ دہرائیں۔یہ مولی کاانفیوژن تیل تیار ہوجائے گا۔یہ تیل درد کی جگہ لگائیں آرام آئے گا۔
۷۔مسوڑھوں کے امراض
مولی پر کالی مرچ لگاکر کھائیں۔مسوڑھوں کے امراض اور پائیوریا سے نجات کے ساتھ ساتھ دانت بھی مضبوط ہونگے۔
۸۔جگر کے مسائل
مولی کو کوٹ کر ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر جگرکے مقام پر دوگھنٹے کے لئے رکھیں۔مولی کے اثرات سے جگر کے عارضہ میںآرام آئے گا۔مولی کارس پاؤں کے تلوؤں پر بھی لگاسکتے ہیں۔
۹۔پیشاب کی بیماریاں
مولی کھانے سے پیشاب کی تمام بیماریاں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔مولی جگر اورمثانہ کی گرمی دورکرنے میں مفیدہے۔لیکن شام چار بجے کے بعد مولی کھانے سے گریزکریں۔
۱۰۔بواسیر
بواسیر کے مریضوں کے لئے مولی کارس اور مولی کے پتے بہت مفید ہیں۔بواسیر میں اسے سلاد کے طورپریابھجیاکی صورت میں استعمال کرنابے حد مفیدہے....

No comments:

Post a Comment