Advertise

Monday, July 10, 2017

::::::::امرود کے وہ فائدے جو آج تک آپکو معلوم نہیں ::::::::








اکثر لوگ وٹامن سی کے حصول کے لئے مالٹوں کا استعمال کرتے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے لیکن بہت کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہے کہ امردوبھی ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن سی کی مقدار مالٹوں کے برابر ہوتی ہے۔

یہ ایک ایسا پھل بھی ہے جسے پکنے کے دوران بہت زیادہ جراثیم کش ادویات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

امرود میں وٹامنز کے ساتھ منرلز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔امرود میں ٹامن بی ٹو،کے اور ای پائی جاتی ہیں اور اس میں منرلز جیسے آئرن،کاپر،پوٹاشیم،میگنیز اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔

اس کے استعمال سے پیٹ کے جملہ امراض ٹھیک ہوتے ہیں اور نہ صرف امرود بلکہ اس کے پتے بھی انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔
ان کی چائے جنوبی امریکہ اور میکسیکو میں بطور ادویہ استعمال کی جاتی ہے۔

اس کے پتوں میں ایسے انٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں جو کہ معدے کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں اور وہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔پتوں سے بننے والی چائے نہ صرف معدے کے لئے مفید ہوتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے نظام دوران خون بھی ٹھیک رہتا ہے۔ 

اس کی وجہ سے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

یہ چائے بنانے کے لئے پتوں کو اچھی طرح دھولیں اور انہیں ہلکا سا پانی میں ابالیں اور کھانے سے پہلے آدھا کپ پینے سے آپ کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔

No comments:

Post a Comment